MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچ کلچر ڈے امن،محبت اور قومی یکجہتی کی علامت کا دن ہے،محترمہ فرح عظیم شاہ

1 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے امن,محبت اور قومی یکجہتی کی علامت کا دن ہے. اپنی ثقافت و تہذیب کو اجاگر کرتے ہوئے اسے صحیح معنوں میں اپنانا زندہ قوموں کی نشاندہی کرتا ہے دنیا میں ہر قوم کو اپنی ثقافت پر ناز ہوتا ہے.ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ بلوچ ثقافتی دن منانے کا مقصد دنیا کو بلوچ ثقافت سے متعلق آشنا کرنا ہوتا ہے. بلوچ ثقافت ایک منفرد, مخصوص اور مضبوط ثقافت ہے قدیم ورثہ کی تہذیب پر مبنی بلوچ ثقافت بلوچوں کی مہمان نوازی,جرآت اور ایفائے عہد کی وجہ سے مشہور ہے. ترجمان صوبائی حکومت نے بلوچستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے بلوچوں کو بلوچ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ بلوچ ایک بہادر, وفادار اور اصول پرست قوم ہے جو اپنی ثقافت کو اپناتے ہوئے اس پر فخر محسوس کرتے ہیں اس دن ہر بلوچ اپنے منفرد و خوبصورت لباس میں ملبوس نظر آتا ہے جسے دنیا بھر میں سراہا و اپنایا جاتا ہے.

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ سے زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات حکیم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.