MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیشنل پارٹی ساحل وسائل کے تحفظ، قومی تشخص کی بقاء کی جنگ منظم انداز میں لڑرہی ہے، ڈاکٹرمالک بلوچ

0 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت(مسائل نیوز) تمپ کے معروف شخصیت ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر عبدالحفیظ ہوت نے درجنوں افراد کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان انہوں نے نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹریٹ تربت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی موجودگی میں کیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن، جسٹس (ر) شکیل احمدبلوچ، ڈاکٹرمحمدنور بلوچ، نثار احمدبزنجو، ملابرکت بلوچ، ناظم الدین ایڈووکیٹ،مشکور انوربلوچ، فداشیر جوسکی ودیگر رہنما موجودتھے۔
شمولیت کرنے والوں میں عبدالحفیظ ہوت، محمد امین، معتبرمحبوب علی ہوت، پرویز احمد ہوت، ڈاکٹرناصر ہوت، دراہوت، تاج خورشید ہوت، تاجل عمر رند، صلاح حفیظ ہوت، جہانگیر حفیظ ہوت، شاہ جہان حفیظ ہوت، عبدالحمید، سلال ناصر، قاسم، عباس، یعقوب، الہٰی بخش، شیر جان، عالیان ہوت ودیگر شامل تھے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عبدالحفیظ ہوت ودیگر کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارکبادپیش کی اورکہاکہ بلوچستان کے کونے کونے سے جوق درجوق سیاسی کارکنان اور عوام نیشنل پارٹی کی جمہوری جدوجہد کا حصہ بن رہے ہیں، بھرپور عوامی اعتماد کی بدولت نیشنل پارٹی بڑی تیزی کے ساتھ منظم سیاسی قوت بن چکی ہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ساحل وسائل کے تحفظ، قومی تشخص کی بقاء کی جنگ منظم انداز میں لڑرہی ہے، نیشنل پارٹی کی جدوجہد ایک شعوری وفکری جدوجہد ہے، سیاسی شعور سے لیس کارکنان کی ایک کھیپ نیشنل پارٹی کے پاس موجودہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی عوام کے ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے، جب بھی غیرجانبدارانہ اور شفاف الیکشن ہوئے تو نیشنل پارٹی کاراستہ کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔
اس موقع پر جسٹس (ر) شکیل بلوچ، واجہ ابوالحسن، ناظم الدین ایڈووکیٹ ودیگرنے بھی خطاب کیا، ڈاکٹرمالک بلوچ ودیگر رہنماؤں نے شمولیت کرنے والوں کو نیشنل پارٹی کی ٹوپی پہنائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.