MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ساری قوم کی نظر سپریم کورٹ پر ہے،ان چوروں کے تابوت یہیں سے نکلیں گے، شیخ رشید

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ میری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے،ساری قوم کی نظر سپریم کورٹ پر ہے،ان چوروں کے تابوت یہیں سے نکلیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ انہوں نے غریب کیلئے موت کا سماں پیدا کردیاہے،عدلیہ جو فیصلہ دے گی ساری قوم کو قبول ہے،ان کاکہناتھا کہ جیل میرا سسرال ہے ، میں ہو آیا ہوں،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ چودھری نثار میرے بھائی ہیں، ان کی اپنی سیاست ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جمہوریت کوبچانے کاایک ہی راستہ ہے جوسپریم کورٹ سے نکلے گا،ثبوت بھی نکلیں گے اور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گے ،اور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا،ان کاکہناتھا کہ منی لانڈرکے کنگ کابیٹابلاول اپنے نیب کے قانون ختم اورججزپرلاگوکرناچاہتے ہیں،آئی ایم ایف کی بڑی جیل نے غریب کوڈیتھ زون میں داخل کردیاہے۔

شیک رشید نے کہاکہ راجن پورکی پی ٹی آئی کی جیت سے پی ڈی ایم الیکشن سے مکمل بھاگ گئی ہے ،یہ سپریم کورٹ میں1997کاماحول پیداکرناچاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ملک انارکی اورسول نافرمانی کی طرف جارہاہے ،بجٹ خسارہ62کھرب تک پہنچ گیاہے ،الیکشن ہی واحدراستہ ہے جس سے پی ڈی ایم فراری ہے، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہیں اورساری قوم سپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیونے اگلی نسل میں منتقل کردی ہے،مریم کے بعدبلاول نے بھی عدلیہ کوآنکھیں دکھاناشروع کردی ہیں، سپریم کورٹ پرحملے کی رات کی تاریکی میں سازشیں تیارہورہی ہیں،شیخ رشید احمد نے کہاکہ سیاسی خواہشات پربینچ تشکیل نہیں پاتے ،سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہے فیصلہ عوام نے کرناہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.