MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضلع بارکھان میں بم دھماکا سے چار افراد جاں بحق

0 312

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) ضلع بارکھان کے رکھنی بازار میں بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 12 ہوگئی جن میں دو بچیاں بھی شامل ہیں، بم دھماکے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ رکھنی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

- Advertisement -

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کر رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مزید موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وزیر خارجہ، گورنر سندھ اور دیگر نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.