ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں سوئمنگ پول میں گرنے کے سین پر یمنیٰ زیدی نے اپنے دل کی بات بتا دی
کراچی(مسائل نیوز) ٹی وی ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے سوئمنگ پول میں گرنے کا سین خاصا مقبول ہوا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا سین تھا جو پاکستانی ٹی وی انڈسٹری میں عکسبند کیا گیا۔یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ وہ اس سین کے لیے خاصی پر جوش تھیں مگرچوٹ وغیرہ لگنے کے ممکنہ خطرے پر فکر مند بھی تھیں۔
- Advertisement -
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر وہ یہ سین عکسبند کروانے سے ہچکچا رہی تھیں کیونکہ اس میں نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا مگر اس سین کی منفرد نوعیت کی وجہ سے وہ رضامند ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ “میں یہ سین عکسبند کرواتے ہوئے نروس بھی تھی اور خوش بھی تھی کیونکہ میں انڈسٹری میں اس نوعیت سین کرنے والی پہلی اداکارہ بننے جا رہی تھی”۔