MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاتون نے شوہر اور ساس کو قتل کیا، لاشوں کے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیا، پھر 3 دن بعد ایسا کام کردیا کہ روح کانپ جائے

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (مسائل نیوز) بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی کے ایک محلے میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کردیا اور ان کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیا۔

- Advertisement -

این ڈی ٹی وی کے مطابق خاتون وندنا کالیتا کا غیر ازدواجی تعلق تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اپنے شوہر امرجیوتی ڈے اور ساس شنکری ڈے کو قتل کرنے کے تین دن بعد وندنا کلیتا اور اس کاآشنا لاش کے اعضاء کو گوہاٹی سے تقریباً 150 کلومیٹر دور پڑوسی ریاست میگھالیہ کے چیراپونجی لے گئے۔ وہاں دونوں نے جسم کے اعضاء کو پھینک دیا تاہم پولیس نے انہیں ڈھونڈ لیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آسام سے پولیس کی ایک ٹیم ملزمہ کو لے کر میگھالیہ کے چیراپونجی میں گئی اور اعضا برآمد کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.