سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن پراسلام آباد ہائیکورٹ بارکے اختلافات
اسلام آباد (مسائل نیوز) پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر پیٹشن پر اختلافات سامنے آ گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری نے پیٹشن سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری کی جانب سے نیا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،سیکرٹری ہائیکورٹ بار نے 9 فروری کی صدر کی پریس ریلیز سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے بغیر بتائے پٹیشن دائر کی،بار کو کسی سیاسی جماعت کے سیاسی منشور سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔
یادر ہے کہ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی،درخواست میں پنجاب اور کے پی کے گورنر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 90 روز میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا،درخواست میں پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔
- Advertisement -
سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ 90 روز میں الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔ یہاں بھی واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دو صوبوں میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو خط بھی لکھا۔ صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کریں،آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابی شیڈول جاری کرے۔الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تاکہ قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے۔ صدر مملکت عارف علوی نے خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ دیا،انہوں نے کہا کہ آئین آرٹیکل 224 اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 دن میں پر الیکشن کرانے پرزور دیتا ہے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے منحرف ارکان کی اپیلیں غیر مؤثر […]