MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) آڈیو لیکس کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شوکت ترین کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،شوکت ترین کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج کیا گیا۔شوکت ترین کے خلاف مقدمہ دفعہ 124اے اور 505 کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو ناکام کرنے کیلئے شوکت ترین نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ کو کال کی۔
ملزم شواہد چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا تھا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دی ہے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے ساتھ بھی مبینہ گفتگو کی کال لیک ہوئی تھی جس میں شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپہ نے خط بنا لیا ؟ تیمور جھگڑا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بناتا ہوں میرے پاس پرانا خط ہے،راستے میں ہوں ابھہ بنا کر آپ کو بھیجتا ہوں۔
شوکت ترین نے کہا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہو گا جو سیلاب آیا اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کر دیا ہے،پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسہ چاہئے، میں نے محسن لغاری کو بھی کہہ دیا۔ تیمور جھگڑا نے کہا ویسے یہ بلیک یلنگ کا حربہ ہے ، پیسے تو ویسے ہی نہیں چھوڑنے میں نے پیست نہیں چھوڑنے، پتہ نہیں لغاری کو چھوڑنے ہیں یا نہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ آج یہ خط لکھ کر اور جو آئی ایم ایف والی ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ پتا تو چلے ان کو کہ یہ ہمارے سے پیسے رکھوا رہے تھے ہم وہ پہسے لے لیں گے۔تیمور جھگڑا نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے، میں آئی ایم ایف کے نمبر 2 کو جانتا ہوں۔ میں آئی ایم ایف کو جو نمبر ٹو ییہاں اس سے ساری معلومات لیتا رہتا ہوں۔شوکت ترین نے کہا کہ مجھے محسن لغاری نے بھی فون کیا تھا اس سے بھی میری بات ہوئی ہے،خان صاحب اور محمود خان نے مجھے کہا ہے ہمیں اکٹھے پریس کانفرنس کرنی چاہئیے۔ شوکت ترین نے کہا وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی وہ یہ تھا کہ ہم پیر کو سیمینار کریں گے اس پریس کانفرنس کرنی ہے تو وہ بھی ہم کر سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.