MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیوی کے الزامات کے بعد کنگنا رناوت نواز الدین صدیقی کی حمایت میں سامنے آگئیں

1 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ساتھی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔اور لکھا کہ عالیہ کو نواز الدین نے کئی سال پہلے طلاق دیدی تھی اب اچانک وہ انکے گھر میں آگئی اور نواز صدیقی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی اور سڑک پر کھڑا کرکے اتنے بڑے اسٹار کی ویڈیو بنا رہی ہے، کیا بدماشی ہے یہ؟، مجھے رونا آتا ہے، اداکاروں کا کام بہت مشکل ہے، اداکاری کی نوکریوں سے پیسہ کمانا آسان نہیں، میں حکام سے درخواست ہے کہ وہ اس پر کارروائی کریں اور اس خاتون کو واپس اسکے اپارٹمنٹ میں بھیجیں جو نواز الدیں صدیقی نے ہی خرید کر اسے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنگنا نے نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نواز صاحب کو انکے گھر کے باہر اس طرح بے عزت کیا جارہا ہے حالانکہ انہوں نے اپنا سب کچھ اپنی فیملی کو دے دیا، یہ دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے۔کنگنا نے لکھا کہ نواز الدین صدیقی کئی سال کرائے کے مکان میں رہے اور وہ رکشے میں فلم ٹیکو ویڈ شیرو کی شوٹ پر آتے تھے، ابھی گزشتہ سال ہی انہوں نے یہ بنگلہ لیا تھا اور اب انکی سابقہ بیوی اسے لینے آگئی، نوازالدین پہلے ہی ان کے خاندان کے لیے بہت بڑی مالی مدد کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

400 ارب سے زائد بوجھ عوام پر ڈالنے کا فیصلہ ہو گیا، تجزیہ کار شہباز رانا کا دعوٰی
کنگنا نے مزید لکھا کہ یہ خاتون نواز صاحب کی بوڑھی ماں اس وقت بنگلے اندر ہی قید ہیں اور اپنے بیٹے کا انتظار کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نواز الدین صدیقی کی والدہ مہرالنساء صدیقی نے بہو کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عالیہ نواز الدین کی بیوی نہیں ہے اور اس کا ان کے بیٹے کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان ان کے دوسرے بچے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.