MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضمنی الیکشن کیلئے شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ چیلنچ

12 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) ضمنی الیکشن کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں چیلنچ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ این اے 62 امیدوار عظمت مبارک ایڈووکیٹ نے کاغذات کو چیلنج کیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شیخ رشید پر سنگین نوعیت کے الزمات ہیں اور انہوں نے اثاثے مکمل طور پر ظاہر نہیں کیے، آر او نے درست جانچ پڑتال نہ کرکے الیکشن کمیشن کے صاف شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے کیوں کہ شیخ رشید پر متعدد کریمنل کیسز درج ہیں، کوئی امیدوار اگر فوجداری مقدمات میں ملوث ہے تو الیکشن نہیں لڑ سکتا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شیخ رشید خود مستعفی ہوئے تو پھر اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کس بنیاد پر کر رہے ہیں؟ جب کہ ہائیکورٹ نے عمل روک دیا ہے، شیخ رشید عوام کے جذبات سے کھیل کر ہمدردیاں حاصل کرکے مخالف امیدواروں کے لیے سکیورٹی رسک بن رہے ہیں، مری اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمات درج ہیں جب کہ لال حویلی کی ملکیت کا ثبوت بھی نہیں ہے، اداروں سے آر او نے جانچ پڑتال نہیں کروائی، اسکروٹنی کے عمل میں امیدوار کا پیش ہونا مقررہ وقت پر ضروری ہے، شیخ رشید کے نامزدگی کاغذات کی منظوری سے دباؤ کا تاثر نظر آتا ہے، اس لیے درخواست مسترد ہونے پر الیکشن ٹربیونل اور ہائی کورٹ بھی جائیں گے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا سسلسہ جاری ہے، آصف زرداری پر الزام لگانے کے مقدمے میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے، شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی این اے 62 راولپنڈی سے منظور ہوئے۔ ریٹرننگ آفیسر نوشین اسرار نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مںظور کیے، ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ تاحال شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی درست ہیں اور کسی نے اس پر اعتراض نہیں اٹھایا جب کہ سپرینٹنڈنٹ جیل نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شیخ رشید کو ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش کرنے سے معذرت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

12 Comments
  1. […] پر عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم […]

  2. […] نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھٹہ چوک لاہور کے ڈھابہ پر دوپہر کا کھانا کھایا جس […]

  3. […] (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار […]

  4. […] نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے […]

  5. […] نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 42فیصد مہنگائی بڑھ گئی جھانسی کی رانی […]

  6. […] آباد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ میری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے،ساری قوم کی […]

  7. […] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو […]

  8. […] نیوز)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا یہ چور ڈالر کو 300 […]

  9. […] سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن سے بھاگنے کی کوششں کی گئی تو نظریہ […]

  10. […] آباد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ الیکشن سے بھاگنے […]

  11. […] نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آخر بلورانی کو سیلاب زدگان یاد آگئے، […]

  12. […] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی و بیروزگاری نہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.