وزیراعظم نے 14معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی
اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے 14معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی،وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق معاونین نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اس مشکل صورتحال میں بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا،بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست دینے والے معاونین درخواست گزاروں میں خصوصی میں شزہ فاطمہ خواجہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم ، جنید انورچوہدری ،شیخ فیاض الدین، رومینہ خورشید عالم، رانا مبشراقبال، صادق افتخار، ملک محمد احمد خان، روبینہ عرفان، ملک عبدالغفار ڈوگر ، سردار شاہ جہاں یوسف، فہد ہارون، سابق سفیر محمد صادق، ملک نعمان لنگڑیال شامل ہیں۔
[…] نیوز) احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 16مارچ تک توسیع […]