شاہد آفریدی نے پرویز مشرف کیساتھ یادگار تصویر شیئر کردی پاکستان نے بہترین لیڈروں میں سے ایک کو کھو دیا ،شعیب ملک کی بھی تعزیت
لاہور(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے پرویز مشرف کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی۔
- Advertisement -
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم اسی کے بندے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی پرویز مشرف کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔سابق کپتان نے پرویز مشرف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔دوسری جانب سابق کپتان شعیب ملک نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین لیڈروں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔شعیب ملک نے پرویز مشرف کے لیے دعائیں اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے علیل رہنے کے بعد 79 برس کی عمر میں گزشتہ روز دبئی میں انتقال کر گئے تھے۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے امریکن اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
[…] نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فاسٹ بولر محمد عامر اور […]
[…] شاہد آفریدی اب کب ایکشن میں نظر آئیں گے؟ […]