MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آرمی اور ملک کیلئے پرویز مشرف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

1 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آرمی اور ملک کیلئے پرویز مشرف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج و غم ہے، پاکستان آرمی اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، بیگم صہبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں انتقال کرگئے، ان کی وفات کے حوالے سے سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف طویل عرصے سے بیمار تھے جس کے باعث وہ دبئی میں امریکن یسپتال میں زیر علاج تھے کیوں کہ سابق صدر اور پاک فوج کے سابق سربراہ 18 مارچ 2016ء سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں علاج کی غرض سے مقیم تھے، عسکری ذرائع سے بھی سابق صدر کے انتقال کی خبر کی تصدیق ہوئی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق آرمی چیف کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا۔

بتاتے چلیں کہ سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے، 1964ء میں پاکستان آرمی میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965ء و 1971ء کی جنگوں میں شرکت کی جب کہ 7 اکتوبر 1998ء کو بری فوج کے چیف آف اسٹاف کے منصب پر فائز ہوئے اور 12 اکتوبر 1999ء کو انہوں نے بحیثیت آرچیف چیف اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کرلیا اور ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں اسمبلیوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی تھی سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، 9 سال بعد پرویز مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے 28 نومبر 2007ء کو سبکدوش ہوئے اور 18 اگست 2008ء کو صدارت سے مستعفی ہوکر بیرون ملک چلے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت کل پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.