MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’نگران وزیراعلی سے متعلق ڈنڈی ماری تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائے گا‘

1 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر ڈنڈی ماری تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائےگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زرداری کی جیب کی گھڑی اور گیم چینجروں کی ہاتھ کی چھڑی الیکشن سلیکشن میں بدل دےگی، اس لیے غلطی کی گنجائش نہیں کیوں کہ حالات انتہائی سنگین ہیں، عوام کو نہ آٹا نہ قبر کی زمین میسر ہے، جس کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے۔

- Advertisement -

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا فیصلہ آج کیا جائے گا، عہدے پر تقرری کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی کی بنائی گئی دو طرفہ پارلیمانی کمیٹی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چلاگیا جو آج ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سربراہ الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ارکان کے درمیان غیر رسمی بات چیت سے قبل اس معاملے کے بارے میں فیصلے پر اتفاق رائے کی راہ ہموار کی جائے گی، نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس صرف آج کا دن ہے کیوں کہ آئین کے آرٹیکل اے 224 کے تحت الیکشن کمیشن کو دیا گیا 2 روز کا وقت آج ختم ہو جائے گا۔ یہاں واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اس عہدے کے لیے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے ہیں جب کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.