MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افتخار کی شاندار سنچری، سوشل میڈیا پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ

2 391

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم بیٹر افتخار احمد نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دھار سنچری کی تو آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں چھیڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔افتخار احمد نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف فارچیون باریشال لیگ کی نمائندگی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر

- Advertisement -

اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی تو وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔شاداب خان نے افتخار احمد کی پروفائل پکچر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ افتی بھائی آپ کا بھائی شاداب بول رہا ہوں، آپ کی سنچری کمال کی تھی، یہ افتی مانیا کے ٹکٹ کہاں سے ملیں گے؟، کب ریلیز ہوگی؟۔افتخار احمد بھی شاداب کے اس طنزو مزاح پر خاموش نہ رہے، نہلے پر دہلا دیتے ہوئے لکھا کہ افتی مینیا کا ٹکٹ سب کو نہیں ملتا لیکن آپ بڑے بھائی ہو، آپ کے لئے وی آئی پی ٹکٹ بنتا ہے، شاداب بھائی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس23برس کے شاداب خان 32برس کے افتخار احمد کی جانب سے بھائی کہے جانے پر ناراض ہوگئے تھے اور سوال کیا تھا کہ کیا میں بھائی ہوں؟۔جس پر افتخار احمد نے وضاحت دی تھی احتراما ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بیٹر افتخار احمد نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دھار سنچری کی تو آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں چھیڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔افتخار احمد نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف فارچیون باریشال لیگ کی نمائندگی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی تو وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ انہیں برا لگتا ہے جب ان کی عمر سے متعلق […]

  2. […] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنی شادی کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.