MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کر لیا

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان وارنٹ گرفتاری کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے،دوران سماعت پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے کہا کہ فیصل چوہدری اور دیگر سنیئر وکلاء موجود نہیں ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کہاں ہیں؟ ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکم صرف معطل کیا ہے،پییشی سے نہیں روکا جبکہ حاضری سے استثنٰی کی درخواست بھی نہیں دائر کی گئی،پیش نہیں ہوں گے تو ہم وکالت نامے منسوخ کردیں گے۔
ممبر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ حاضری کے لیے آخری موقع دیتے ہیں،فریقین پیش نہ ہوئے تو آرڈر کر دیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے تھے۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں الیکشن کمیشن سے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس صداقت علی نے درخواست پر سماعت کی،عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن توہین الیکشن کمیشن کی سماعت جاری رکھے۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران پیش ہوتے رہے اور ہوتے رہیں گے،الیکشن کمیشن آئینی عدالت نہیں اس لیے وارنٹ کا اختیار نہیں،عدالت نے قرار دیا کہ عدلیہ قانون اور انصاف پر مبنی فیصلے کرتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.