فواد چوہدری کے بھائی ن لیگ میں شامل ہوگئے
لاہور (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے فواد چوہدری کو اپنے ضلع اور گھر کی خبر لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے رکن قومی اسمبلی بھائی پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں تھا۔عدالتی فیصلے کا احترام ہے۔
عدالت میں وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل کر دی ہے۔ایک ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن اسلام آباد میں قائم کیے گئے ہیں۔ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور پولیس سٹاف سمیت 20 سے 25 افراد درکار ہیں۔کل اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر ہے۔سامان کی ترسیل اور سیکیورٹی فراہم کرنا ایک دن میں ممکن نہیں تھا۔
آئندہ عدالتی حکم پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا۔وفاقی حکومت میں یونین کونسل کی تعداد 125 کر دی۔نئی یونین کونسل کی حلقہ بندی ہونی ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اب تک شروع نہ ہوسکی،الیکشن کمیشن کا عملہ ہی متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک نہ پہنچ سکا۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 8 بجے شروع ہونا تھی جبکہ مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز اپنا ووٹ کرنے پہنچ گئے،پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کا عملہ نہ ہونے کے باوجود ووٹرز قطاروں میں کھڑے ہیں،عدالتی فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن کے قائم کردہ پولنگ اسٹیشنز بند پڑے ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت اور الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔سابق وزیراعظم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے،ووٹ کا حق ایک بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی اس پر کاربند ہے۔
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف 8 ماہ مزید وزیراعظم رہ گئے تو […]