MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و زیادتی کی

0 296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و زیادتی کی، اب ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہو گا۔سماء نیوز کے مطابق انہوں نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئی دن کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔نواز شریف نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال امید سحر لائے۔
پاکستان ترقی امن اور استحکام کی منازل طے کرے۔بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے۔نوازشریف نے مزید کہا کہ کہ مشکل وقت میں زیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے ، ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم اور زیادتی کی۔ اب ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہو گا۔
دوسری جانب نواز شریف کی جنوری میں پاکستان واپسی کی خبریں دم توڑ گئیں، مسلم لیگ ن کے قائد کے قریبی ساتھی اور سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیر اعظم کی اگلے ماہ وطن واپسی کی تردید کر دی۔

- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی 21 جنوری کو وطن واپسی کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر محمد نوازشریف کے حوالے سے وائرل ہونے والی اطلاعات پر جب ان سے رابطہ کیاگیا تو وزیراعظم کے سابق مشیر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ 21 جنوری کو محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات محض قیاس آرائی ہے،ان میں کوئی صداقت نہیں۔تاہم مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما نواز شریف کی جلد وطن واپسی کا دعویٰ کرتے رہتے ہیں۔بعض رہنماؤں کا خیال ہے کہ نوازشریف ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سفر کا فیصلہ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.