لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر ،فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت پر کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم نہ ماننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ کہنے کا جواز کیسے بنتا ہے کہ وہ تیار نہیں تھے۔
الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں آپ کی تیاری کیوں نہیں تھی، عدالت کو الیکشن کمیشن کو فارغ کرنا چاہیے۔آج پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہو رہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح حکم دیا کہ 31 دسمبر کو الیکشن کرانا ہے۔صبح سے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز اور پی ٹی آئی کی ٹیمیں موجود ہیں لیکن الیکشن کمیشن غائب ہے۔
حکومت بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے۔
- Advertisement -
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ووٹرز ولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات روک دیے گئے ہیں۔ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے،عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اور توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2022 کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔
امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہوا،تمام اعشاریہ منفی ہوگئے اور معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اب تک شروع نہ ہوسکی،الیکشن کمیشن کا عملہ ہی متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک نہ پہنچ سکا۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 8 بجے شروع ہونا تھی جبکہ مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز اپنا ووٹ کرنے پہنچ گئے،پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کا عملہ نہ ہونے کے باوجود ووٹرز قطاروں میں کھڑے ہیں،عدالتی فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن کے قائم کردہ پولنگ اسٹیشنز بند پڑے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔
[…] آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین […]