MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مری، گلگت، ہنزہ، کالام، ناران اور کاغان میں برفباری سے حسن دوبالا ہو گیا، سیاحوں کے مزے

0 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مری (مسائل نیوز)مری، گلگت، ہنزہ اور کالام میں برف باری نے نظاروں کا حسن دوبالا کردیا، سیاحوں نے برف باری کے خوب مزے لیے جبکہ ناران، کاغان، استور، غذر اور دیامر میں

- Advertisement -

بھی برف باری کے بعد بچوں نے موسم کو انجوائے کرنے کیلئے پارکوں کا رخ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برف باری سے متعدد مقامات پر بند رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام جاری رہا جبکہ نتھیا گلی کے قریب برف میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔شاہراہ قراقرم میں ہنزہ کے قریب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے سب ڈویژن شاردہ، اژنگ کیل، گریس اور تابٹ میں بھی برف باری کے بعد مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔گوپس منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جبکہ اسکردو منفی 7، کالام منفی 5، پارہ چنار اور مالم جبہ منفی 4، چترال، مری اور گلگت منفی 01، پشاور اور کوئٹہ 3، اسلام آباد 5، لاہور 7، کراچی 16 اور لیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.