اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیرخزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے، فنانس بل کے حق میں 145 اور مخالفت میں 3 ووٹ آئے، منی بجٹ میں زیروریٹڈ انڈسٹری کی 6 آئٹمز، بیکری آئٹمز، برانڈڈ فوڈ آئٹمز، امپورٹڈ دودھ، سائیکلوں پرٹیکس چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے، امپورٹڈ موبائل فونز پر17 فیصد اضافی ٹیکس ،غیرملکی ٹی وی سیریلز پر ایڈوانس ٹیکس اور 1000سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق فنانس ترمیمی بل میں زیروریٹڈ انڈسٹری کی 6 آئٹمز پر جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے، زیرو ریٹڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے ساڑھے 9 ارب روپے کا بوجھ پڑےگا۔امپورٹڈ دودھ، سائیکلوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے اور 59 امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر دی گئی جی ایس ٹی چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے 215 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،
بیکری آئٹمز، برانڈڈ فوڈ آئٹمز پر بھی جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کے ساتھ پاورسیکٹر کیلئے امپورٹڈ مشینری پربھی دی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح امپورٹڈ موبائل فونز پر17 فیصداضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایڈوانس ٹیکس میں100 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ غیرملکی ٹی وی سیریلز اور ڈرامہ پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 1000سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میںمنی بجٹ کی منظوری دی گئی ۔