MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

0 90

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 544روپے بڑھ کر 3لاکھ 63ہزار 650روپے کی سطح پر آگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.