چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا
ملتان(مسائل نیوز)اولیا ء کے شہر ملتان میں چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہو گئی،سردیوں کا مقبول میوہ چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق ملتان میں پچھلے سال 16 ہزار روپے کلو ملنے والا چلغوزہ اب 8 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔
- Advertisement -
دکاندار کاکہنا تھا کہ اس سال چلغوزہ کی فصل وافر ہے،جس کی وجہ سے ریٹ آدھے ہو گئے ہیں،چلغوزے کی قیمت کم ہوتے ہی مارکیٹوں میں بہار آ گئی۔
دوسری جانب شہری کاکہناتھا کہ سستا چلغوزہ، سردیوں کی محفلوں کا لازمی حصہ بننے لگا، پچھلے سال سوچ کر خریدتے تھے، اب کھل کر لے رہے ہیں۔