MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رانا ثنا اللہ نے صحافی صدف نعیم کی موت کی تحقیقات کا عندیہ دے دیا

1 318

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کی موت کی تحقیقات کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موقع پر موجود صحافیوں کے انکشافات کے بعد معاملہ مشکوک ہوگیا ہے کیوں کہ جاں بحق خاتون رپورٹر کے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے کہ صدف کو دھکا دیا گیا، دھکا دینے والے شخص کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے تقاضے پورے کیے جائیں، پنجاب حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے کہ ایک بے گناہ خاتون رپورٹر کی دردناک موت کی تحقیقات کرائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس شہادتی بیان کے بعد ضروری ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہوں، پنجاب حکومت نے اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داری پوری نہ کی تو وفاقی حکومت اپنا قانونی فرض ادا کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صدف نعیم کے لواحقین کیلئے امداد بڑھا کر 50 لاکھ کر دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حادثے میں صدف نعیم کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے اور المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بھی افسوسناک سانحے میں شہید ہونے والی چینل فائیو کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے لواحقین کے لیے مالی اامداد کے اعلان کیا، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے متاثرہ خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے کی مالی امدا کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے اعلان کردہ مالی امداد کا چیک متاثرہ لواحقین کے حوالے کیا جائے۔
شہباز شریف نے شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے خاوند کو افسوسناک سانحہ پر ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کیا اور انہیں یقین دلایا کہ غم کی اس گھڑی میں اپ کے ساتھ ہیں، وزیراعظم نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ جانی نقصان کا ازالہ ہرگز ممکن نہیں ہے لیکن پسماندگان سے ہم ہر ممکن تعاون کریں گے اور مدد فراہم کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.