MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دیکھنا ہے ملک میں انقلاب بیلٹ باکس سے آئے گا یا خونریزی سے، عمران خان

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دیکھنا ہے ملک میں انقلاب خونریزی سے آئے گا یا بیلٹ باکس سے۔

عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ثابت ہوگا؟۔ عمران خان نے لانگ مارچ کی تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی تو وہ انقلاب ہے جس کا ذکر میں کررہا تھا! جوں جوں ہم آگے بڑھتے جارہے ہیں عوام بڑی تعداد میں ہمارے مارچ میں شامل ہورہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.