MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ: سریاب روڈ پر مسلح افراد کا موبائل پولیس پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے موبائل پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر سروسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.