MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں آج سے برفباری کی پیشگوئی، کراچی میں بھی بارش کا امکان

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں آج سے یکم جنوری تک بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش اور درمیانی برفباری کی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بھی آج ہلکی بارش کی توقع ہے، کراچی میں بارش کے بعد موسم مزید سرد کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، شہر میں منگل سے بدھ کے درمیان مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.