MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی کرکٹر نے سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر شیئر کردی

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔ اعظم خان کی سشمیتا سے ملاقات دبئی میں ہوئی جس کی تصویر کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی جس پر مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں کمنٹس کیے گئے اور اعظم کی پوسٹ کو خوب پذیرائی بھی ملی۔ اعظم خان نے کیپشن میں بتایا کہ ان کی سشمیتا سے یہ ملاقات اتفاقیہ تھی جس کے بعد انہوں نے اداکارہ کے ہمراہ تصویر لی۔ قومی کرکٹر نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سشمیتا بہت ہی عاجز انسان ہیں۔ اعظم اور بالی وڈ اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.