MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹک ٹاک پر شہرت نوجوان لڑکے کی جان لے گئی، پولیس نے تحقیقات کیں تو ایسا شخص گرفتار کہ باپ کی زندگی ہی اُلٹ گئی

0 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد(مسائل نیوز) فیصل آباد میں حسد اور ٹک ٹاک پر زیادہ شہرت ملنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گلاکاٹ کر زندگی ہی چھین لی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملت ٹاؤن کے رہائشی 19 سالہ نوجوان نایاب کو 11 نومبر کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا۔پولیس تفتیش میں مقتول کا بڑا بھائی تیمور ہی اس کا قاتل نکلا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مقتول کو گھر سے ساتھ لے کر گیا اور چھری کے وار کر کے قتل کردیا جبکہ پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اس کے بھائی کو قتل کیا ہے۔

ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ والدین مقتول نایاب کو زیادہ پیار کرتے اور اس کی خواہشات پوری کرتے تھے جبکہ مقتول ٹک ٹاک پر بھی اس سے زیادہ مشہور تھا جس کی حسد میں اس نے یہ قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو مقدمہ قتل میں نامزد کردیا گیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.