MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نواب ثناء زہری

1 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو افواج پاکستان کی کمان سنبھالنے پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف فوجی محاذ پرایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جنرل عاصم منیرایک قابل اور پروفیشنل جنرل ہے وہ درپیش چیلنجز سے نمٹ نے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انکی تعیناتی پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں مددگار ثابت ہو گا۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک اور افواج پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن تخریب کاری، ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے فوج اور جنرل باجوہ نے اہم کردار ادا کیاہے فوج کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تمام تر مشکلات کے باوجود ثابت قدمی اور قومی جذبے سے وطن عزیز کی حفاظت اور ہرمشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ہے سیلابی صورتحال ہو یادیگر قدرتی آفات ہو فوج کے جوانوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے پوری قوم کو فوج کے لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت ملنسار ہیں اور یہاں کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.