MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر داخلہ بلوچستان کا 17ویں آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو کمان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 17ویں آرمی چیف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج کے نئے سپہ سالار کی تعیناتی محب وطن پاکستانی قوم کیلئے باعث مسرت ہے۔ جبکہ جنرل عاصم منیر کو دینا کی بہترین اور بہادر فوج کی کمان کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو کہ میرے لیے اورپوری قوم کیلئے باعث افتخار ہے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اللہ تعالی وطن عزیز کو سیاسی، معاشی، عسکری اور دیگر تمام میدانوں میں کامیابی عطا فرمائے۔اوراس امید کا اظہار کیا کہ نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملک و قوم کی خدمت سر انجام دیں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.