حلقہ انتخاب میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 6زیارت کم ہرنائی کا منتخب نمائندہ ہوں اور ہزاروں ووٹ لیکر اسمبلی میں پہنچا میں اپنے حلقے انتخاب کے عوام کی ہر خوشی غمی میں شامل ہوں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا جنہیں زمین پر دیکھا جا سکتا ہے
حلقہ انتخاب میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے حلقے کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت میرا حلقہ انتخاب جس ترقی کی راہ میں کسی قسم کی رکاﺅٹ برداشت نہیں کرینگے زلزلہ متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھونگا گزشتہ دنوں ہرنائی میں بی اے پی کے زیراہتمام پروقار تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع ہرنائی کے عوام ہمارے ساتھ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے
- Advertisement -
بی اے پی ضلع ہرنائی کے کارکنوں کے ،عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ مخصوص نشست پرکامیاب رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے اس بیان تعجب ہوا کہ وہ کہہ رہے ہیں ضلع ہرنائی میں ہمارے کاموں میں داخل اندازی کررہے ہیں میرا حلقہ انتخاب ہے اور میں اپنے حلقہ انتخاب میں کسی
کی بھی مداخلت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ مخصوص نشست سے کامیاب خاتون رکن اسمبلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی کا تعلق ہرنائی سے رکھتی ہیں لیکن وہ عوام کے ووٹوں سے کامیاب نہیں ہوئی۔ میں حلقے کے عوام کی نمائندگی کر رہا ہوں اقتدار کبھی میری ترجیح نہیں رہی ہے اور آج بھی حلقے کے عوام کی باآسانی مجھ تک دسترس ہے صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دمڑ نے کہا کہ سوا تین سال کے دوراربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے