پاؤنڈ اور یورو کی چمک برقرار! غیر ملکی کرنسی ریٹس میں دلچسپ موڑ آگیا
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں جمعرات 30 اکتوبر 2025 کو معمولی ردوبدل دیکھنے میں آیا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 282 روپے 65 پیسے جبکہ فروخت 282 روپے 75 پیسے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی معمولی اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمتِ خرید 380 روپے 90 پیسے جبکہ فروخت 383 روپے 90 پیسے مقرر کی گئی۔ یورو 331 روپے 85 پیسے خرید اور 335 روپے 35 پیسے فروخت پر دستیاب ہے۔
سعودی ریال کی خرید 75 روپے 65 پیسے اور فروخت 76 روپے 30 پیسے جبکہ یو اے ای درہم 76 روپے 85 پیسے خرید اور 77 روپے 85 پیسے پر فروخت ہوا۔ اسی طرح جاپانی ین کی قیمت ایک روپے 87 پیسے خرید اور ایک روپے 97 پیسے فروخت پر برقرار رہی۔
- Advertisement -
آسٹریلین ڈالر 185 روپے 25 پیسے خرید اور 190 روپے 25 پیسے فروخت پر جبکہ کینیڈین ڈالر 205 روپے 50 پیسے خرید اور 212 روپے 50 پیسے فروخت پر دستیاب رہا۔
بینکوں کے درمیان (انٹر بینک) ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 280 روپے 85 پیسے اور فروخت 281 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ یورو 326 روپے 82 پیسے خرید اور 327 روپے 40 پیسے فروخت پر جبکہ برطانوی پاؤنڈ 372 روپے 25 پیسے خرید اور 372 روپے 91 پیسے فروخت پر موجود ہے۔
سعودی ریال کا انٹر بینک ریٹ 74 روپے 89 پیسے خرید اور 75 روپے 03 پیسے فروخت جبکہ یوآن 39 روپے 56 پیسے خرید اور 39 روپے 63 پیسے فروخت پر ٹریڈ ہوا۔
فاریکس ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور امریکی مالیاتی پالیسیوں میں ممکنہ تبدیلیوں کے باعث آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔