MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں پیغام کیوں بجھواؤں گا‘ شہباز شریف تمہارے پاس بات کرنے کو ہے کیا؟ عمران خان

0 390

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مرید کے(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں پیغام کیوں بجھواؤں گا، شہباز شریف تمہارے پاس بات کرنے کو ہے کیا؟۔ تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے تیسرے روز کے آغاز پر مریدکے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرید کے آپ کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، میں معذرت چاہتا ہوں اتنی پیار اور عزت دی کہ پہنچتے پہنچتے دیر ہوگئی، مجھے مرید کے کے لوگوں پر پورا اعتماد تھا۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف تمہارے پاس بات کرنے کے لیے ہے کیا؟ شہبازشریف ڈگی میں بیٹھ کر ملنے جاتے تھے، میں نے ان سے بات کی جن سے آپ ملنے جاتے تھے، شہبازشریف میں تمہارے پاس پیغام کیوں بجھواوں گا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے نہ اسٹیبلشمنٹ کی منتیں کیں، میرا مطالبہ ہےصاف و شفاف الیکشن کرادو اس کے علاوہ کچھ نہیں، عوام جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہے، یہ فوج بھی میری ہے اوریہ ملک بھی میرا ہے، سن لیں ،ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، میں عمران خان ایک آزاد آدمی ہوں، غلامی سے بہتر ہے اللہ مجھے موت دے، میں چاہتا ہوں فوج مزید مضبوط ہو، اس لیے تعمیری تنقید کرتا ہوں ، میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا، میں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایوب خان کی کابینہ میں نہیں رہا، میں نے 22 سال قبل عوام میں جاکر چھوٹی سے پارٹی بنائی۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک کاروباری شخصیت عمران خان کا پیغام لے کر آئی اور کہا کہ عمران خان 2 معاملات کو بات چیت سے طے کرنا چاہتے ہیں، پہلا معاملہ آرمی چیف کی تقرری کا اور دوسرا انتخابات کا معاملہ ہے، عمران خان پہلے ہاتھ ملانے کے لیے تیار نہیں تھے، اب مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، میں نے عمران خان کو پیغام بھجوایا آرمی چیف کا تقرر ایک آئینی فریضہ ہے جو وزیرِ اعظم نے ادا کرنا ہوتا ہے، ایک پارٹی کا وزیرِ اعظم نہیں 22 کروڑ عوام کا وزیرِ اعظم ہوں۔
لاہور میں یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت پر بات کر سکتا ہوں لیکن عمران خان اپنے مذموم مقاصد کے لیے مارچ کر رہے ہیں، اپنی ذاتی خواہشات کی تشکیل کیلئے پورا لشکر لے کر آگئے ہیں، ملک کے خلاف اس سے بڑی سازش نہیں ہوسکتی، پچھلے دھرنوں کے دوران چین کے صدر نے دورہ کرنا تھا اور 7 ماہ چینی صدر کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا، آج دوبارہ عمران نیازی نے دھرنوں اور مارچ کا اعلان کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.