MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان

1 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ میں توشہ خانہ اور فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر پر اربوں روپے کا ہرجانہ کروں گا۔انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر بد دیانت آدمی ہے، وہ پی ڈی ایم سے مل کر منصوبہ بندی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب ہم کسی کا ظلم نہیں سہیں گے،امریکی چمچوں، پاکستان کے ڈاکوئوں کو خود پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے یہ سب سے بڑا انقلاب ہے، یہی انقلاب پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد کرے گا، حقیقی آزادی کی تحریک کا پہلا مرحلہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز ) چیف الیکشن کمشنر ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.