MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاق کے ساتھ سندھ حکومت کا خاتمہ بھی ضروری ہے، چیئرمین پی ایس پی

1 632

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وفاق کے ساتھ سندھ حکومت کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی لاکھ نوکریوں میں سے کراچی، حیدرآباد والوں کو ایک بھی نہیں ملی، ایک سپاہی کی بھرتی کیلئے 12 سے 15 لاکھ روپے رشوت لی گئی، گونیازی گو سے کام نہیں چلے گا، گو زرداری گو کا نعرہ بھی لگے گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا اور نہ ہی حیدرآباد یونیورسٹی نہیں بننے دی، سندھ حکومت نے کراچی میں ایک بس نہیں چلائی، سندھ حکومت نے کورونا کی آڑ میں کراچی کا کاروبار تباہ کیا۔

- Advertisement -

چیئرمین (پی ایس پی) کا کہنا ہے کہ کراچی کا پانی چوری کر کے اربوں روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، سندھ حکومت کے مطابق تعلیم پر ہزاروں روپے خرچ کیے، سندھ میں 70 لاکھ بچہ آج بھی اسکول سے باہر ہے، ملک میں ہر چیز تباہی وبربادی کی داستان سنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 13 سال سے ظلم ہورہا ہے، سندھ کو وفاق سے 10 ہزار 242 ارب روپے ملے، کرپٹ سندھ حکومت وفاق کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے، پیپلزپارٹی اپنے کالے کرتوت چھپانے کیلئے سیاسی غازی بن رہی ہے، پیپلزپارٹی کو سیاسی غازی نہیں بننے دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزراء کے متضاد بیانات سے لگ رہا ہے یہ نااہل اور مغرور ہیں، حکومت نے مظاہرین کے ساتھ بھی مسئلہ بگاڑ دیا ہے، جان کو بچانا ریاست کی ذمہ داری ہے جو ناکام نظر آرہی ہے، حکومت نے جس معاملے پر ہاتھ ڈالا وہ تباہ ہی ہوا ہے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک بچگانہ باتیں کررہے ہیں، گورنر کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے، 3 سالوں میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.