MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایشیا کپ کا اختتام، پاکستان کی اگلی سیریز کب سے شروع ہو گی؟

0 169

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

متحدہ عرب امارات(مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2025 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ، اب پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز(ٹیسٹ ، ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی) جنوبی افریقہ کیساتھ ہوگی،پروٹیز اگلے ماہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔

دورے کے دوران 2 ٹیسٹ میچز،3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2027 کا آغاز 12 اکتوبر سے پاکستان میں ہوگا۔پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

- Advertisement -

پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر ،دوسرا 31 اکتوبر،تیسرا یکم نومبر کو کھیلا جائیگا، تینوں میچز لاہور میں ہونگے۔

فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا،جنوبی افریقا سے 3 ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر فیصل آباد میں ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقہ اور پاکستان کی سیریز ملک میں معیاری کرکٹ لائے گی، فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی تاریخی لمحہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.