MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیب نے کس کے کہنے پر جھوٹے کیسز بنا ئے۔۔۔؟سابق چئیرمین نیب نے تو۔۔۔!!!سابق وزیر اعظم نے بڑا سوال اٹھا دیا

0 336

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب سے پوچھا جائے کہ
جھوٹے کیس کس کے کہنے پر بنائے گئے ؟ سابق چیئرمین نیب نے لوگوں کی زندگیاں خراب کی ہیں وہ جواب دہ ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ انصاف کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے، سابق چیئرمین نیب عوام کو حقائق بتائیں، احتساب کرنے والوں کو خود سب کے سامنے حساب دینا ہوتا ہے، یہ معاملات ایسے نہیں چلتے ، ایک دن ان کو حساب دینا ہوگا، جواب حکومتیں نہیں لیتیں، عدالتیں لیتی ہیں، عدالتوں میں لوگ 6،6 سال سے کیسز چلاتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ انصاف کے نظام کو چلنا چاہیے، 4 سال کی غفلت 4 ماہ میں ٹھیک نہیں ہوتی۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتیں حکومت نہیں اوگرا طے کرتی ہے، اوگرا عالمی منڈی کی قیمتیں اور دیگر عنصر کو شامل کرکے قیمتوں کا تعین کرتی ہے، بجلی کے معاملات نیپرا کا ادارہ دیکھتا ہے حکومت نہیں دیکھتی، نیپرا اور اوگرا آزاد ادارے ہیں، پہلے 30 دن بعد تیل کی قیمت کا تعین کیا جاتا تھا، اب ہر 15 روز بعد تیل کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے، تیل میں کوئی سیلز ٹیکس شامل نہیں ہے، حکومت جتنا ریلیف عوام کو دے سکتی ہےدے رہی ہے، امید ہے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.