MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کے پی: خواتین کے ساتھ ہراسانی واقعات کی روک تھام کیلئے پَینک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ

0 34

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(ّمسائل نیوز) خیبرپختونخوا میں خواتین سے ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پَینک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس نے خواتین سے ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئےصوبے بھرمیں پَینک بٹن نصب کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 68 پَینک بٹن پشاور میں نصب کیےجائیں گے جہاں خواتین کی نقل وحرکت زیادہ ہوگی وہاں پَینک بٹن لگائےجائیں گے۔

- Advertisement -

سی پی او کا بتانا ہے کہ پَینک بٹن کے ذریعےخواتین اپنی شکایت سے پولیس کو بروقت آگاہ کرسکیں گی، پَینک بٹن پولیس کنٹرول روم سے منسلک رہیں گے، اس بٹن کو دبانے سے شکایت کنندہ کی ویڈیو اور آواز کنٹرول روم کو موصول ہوگی۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق خواتین کے علاوہ دیگر شہری بھی اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے جب کہ پَینک بٹن اسٹریٹ کرائم کے واقعات پربروقت رسپانس میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.