طارق فاطمی کی امریکی محکمہ خارجہ میں ملاقات کی تصدیق ہو گئی
اسلام آباد(مسائل نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ملاقات کی تصدیق کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی نے 21جولائی کو نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں امریکا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کا ذکر کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات اور صحت سے متعلق تعاون پر بات ہوئی۔امریکا پاکستان تعلقات کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اہداف کی توثیق کی گئی۔طارق فاطمی سےملاقات میں افغانستان اور علاقائی استحکام پر بات ہوئی۔یوکرین حملوں پر دنیا بھر میں غذائی تحفظ پر تباہ کن اثرات پر بھی گفتگو کی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے گذشتہ روز طارق فاطمی کی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے اجتناب کیا تھا۔
۔قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے دورہ واشنگٹن کے بارے میں دفتر خارجہ کے ترجمان کا بیان آیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اس حوالے سے کہا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا حالیہ دورہ امریکا سرکاری نہیں نجی تھا۔ طارق فاطمی کے دورے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گمراہ کن رپورٹس اور قیاس آرائیاں فائدہ مند نہیں ،اِن سے بچنا چاہیے۔
پاکستانی سفارتخانے نے طارق فاطمی کو امریکی حکام سے ملاقاتوں کیلئے سہولت فراہم کی، ملاقاتوں میں سفارتخانے کے افسران بھی شریک ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کبھی نہیں کہا ملاقات میں دفتر خارجہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، ان ملاقاتوں کوتسلیم نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
[…] (مسائل نیوز)امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات […]
[…] نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدا نت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے […]
[…] (مسائل نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی روسی تیل خریدنے کی کوشش پر ردعمل دے […]
[…] نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کسی فرد یا گروپ سے امریکی عہدیدار کی […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وزیر اعظم نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو معاون خصوصی کوآرڈنیشن تعینات کر […]