MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ

4 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی بیرل خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی سپلائی نہ بڑھانے کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل مہنگا ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک ڈالر، 11سینٹ اضافہ سے فی بیرل 98ڈالر، 62سینٹ کا ہو گیا جبکہ فی بیرل برطانوی برینٹ خام تیل 2ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 110 ڈالر کا ہو گئا۔عالمی مارکیٹ میں سونےاور چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے سے ایک ہزار، 767 ڈالر ہو گئی جبکہ فی اونس چاندی 32سینٹ مہنگی ہونے کے بعد 20ڈالر، 18سینٹ کی ہو گئی۔یوکرین سے گندم کی برآمد شروع نہ ہونے سے گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ فی ٹن گندم 2یورو، 25سینٹ اضافہ کے بعد 344یورو، 50سینٹ کی ہو گئی جبکہ سویا بین کی قیمت میں 2 ڈالر کااضافہ ہوا جس کے بعد سویا بین کی فی ٹن قیمت495 ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔دوسری طرف امریکا میں شرح سود میں اضافہ کا اثر کرپٹو کرنسی پر پڑ رہا ہے۔ امریکا کے حصص بازاروں میں کرپٹو کرنسیوں کی سرمایہ کاری بڑھ گئی جس سے ایک بٹ کوائن 24ہزار، 400ڈالر سے زائد کا ہو گیا جبکہ اتھیریم کی قیمت ایک ہزار، 765ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اورڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی کروڈ آئل […]

  2. […] نیوز) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں1ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالرز کی قیمت […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملکی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی […]

  4. […] (مسائل نیوز)سعودی عرب کی خام تیل اورڈیزل جیسی مصنوعات کی برآمدات سے آمدن اکتوبرمیں گھٹ کر 25.5 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.