MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد آفریدی جونیئر لیگ میں جلوہ گر ہوں گے

0 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) سے منسلک ہو گئے۔

اکتوبر میں شروع ہونے والی انڈر 19 جونیئر لیگ میں شاہد آفریدی کو ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان جونیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے انڈر 19 کھلاڑی پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑی ہمارے مستقبل کے سپر اسٹار ہوں گے۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بھی اس لیگ کا حصہ ہوں گا اور آپ سے اکتوبر میں ملوں گا۔

خیال رہے کہ پی جے ایل کا پہلا ایڈیشن رواں سال اکتوبرمیں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو پی جے ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا مینٹورز مقرر کردیا ہے۔

پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کیلئے تیاریاں تیز کردیں

ایونٹ کی 6 فرنچائز ٹیموں کی فروخت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل اشتہار جاری کیا تھا جس کے جواب میں 30 اداروں نے ٹیمیں خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.