23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے ،مولانافضل الرحمن
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ اورجمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ 23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے،لانگ مارچ ہرصورت کرینگے،کچھ فیصلوں کا اطلاق اسپاٹ پر ہوگا، اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون سازی کے ذمہ دار سینیٹ سے غیر حاضرممبران نہیں بلکہ اس کا ذمہ دار وہ ہے جس نے رات گیارہ بجے ایجنڈا جاری کیا ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہاکہ آئین کی موجودگی میں صدارتی طرز کے نظام کی ضرورت نہیں ہے،صدارتی طرز حکومت کی وجہ سے ملک دولخت ہوا تھا،پانچ فروی کویوم یکجہتی کشمیرمنائیں گے۔وہ اتوار کو جامعہ انوارالعلوم کورنگی میں جےیوآئی سندھ کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
قبل ازیں جے یوآئی کے امیرمولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت جےیوآئی سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان، مولانا ناصر سومرو، مولانا غیاث ، سمیع الحق سواتی، عبدالحق عثمانی ، شرف الدین اندھڑدیگراس موقع پرموجود تھے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کشمیر کو بھارت کے حوالے کیاہے،