کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کردیاگیاہے ،وفاقی حکومت کے منصوبوں کی بھرپور نگرانی جاری ہیں ،صوبے کے مختلف شاہراﺅں پر کام جاری ہے بارڈر ٹریڈ بارے بہترین فیصلے کئے ہیں دہشتگرد بلوچستان کے عوام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیںہم اپنے فورسز کے ساتھ ہے دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے بلوچستان کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہے۔
- Advertisement -
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو نے انسکمب روڈ سے جناح روڈ تک نئی سڑک کی تعمیراتی کام کادورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ گورنر بلوچستان سید ظہورآغا،صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران ،صوبائی محتسب اعلیٰ نذر محمد بلوچ ودیگر بھی موجود تھے ۔تعمیراتی کام سے متعلق حکام نے بریفنگ دی ۔
بعدازاں وزیر اعلی قدوس بزنجو نے 17 سال بعد ریڈزون بھی کھول دی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ آج سے وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے کوئی ریڈون نہیں ہوگاجس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات تھیں انسکمب روڈ تعمیر سے ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گاانسکمب روڈ منصوبہ میرے گزشتہ ادوار میں شروع کیا گیاانہوں نے کہاکہ انسکمب روڈ تعمیراتی کام سست روی کا شکار رہاالحمداللہ اب تعمیراتی کا تیزی سے جاری ہے شہر کا اہم مسئلہ ٹریفک کی روانی ہے