MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،صادق سنجرانی

2 469

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی ودیگر نے کیچ میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وطن کے دفاع اور امن و امان کے قیام کیلئے دھرتی کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شر پسند عناصر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے مخالف ہیں، ۔

اپنے بیان میں چئیرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر و جمیل کی دعاکی اور کہاکہ وطن عزیز کیلئے جان قربان کرنیوالے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںشر پسند عناصر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے مخالف ہیں،

- Advertisement -

وطن کے دفاع اور امن و امان کے قیام کیلئے دھرتی کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ملک دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی مزمت اور شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.