MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک دشمن عناصر اپنی ناپاک سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،مراد علی شاہ

2 315

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی،سبی(جی این ایم)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی ملک ہے جس کی حفاظت اپنے خون کا آخری قطرے دیکر کرےں گے ملک دشمن عناصر اپنی ناپاک سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کے شہر لاڑکانہ میں عظیم ایشان روحانی اجتماع وسنی کانفرنس موجودہ وقت اور حالات میں اہم رول پلے کرے گا

- Advertisement -

اسلام پرامن مذہب ہے جس نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا پاکستان میں امن کے قیام اور اسلامی تعلیمات کی فروغ کے لئے جماعت اہل سنت و جماعت الصالحین پاکستان انٹر نےشنل کی کاوشیں قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ وجماعت الصالحین پاکستان انٹر نیشنل کے بانی وامیر صاحبزادہ الحا ج پیر محمد خالد سلطان القادری سرور ی سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے

کیا قبل ازین الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری نے لاڑکانہ میں عظیم ایشان روحانی اجتماع وسنی کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی آگہی بھی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ھالات میں ایسے پروگرامز وقت کی ضرورت ہیں جس میں ہمیں ملک بھر سمیت تمام علماءکرام کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع مل سکے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.