قوم شہداءکی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، نورمحمد دمڑ
کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واردات کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ،ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ہونے والے بم دھما کے ، چمن اور کچھی میں لیویز اہلکاروں کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے
- Advertisement -
کم ہے حملے میں پاک فوج کے شہید جوانوں کی وطن عزیز کیلئے قربانی کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں نے سینہ تان کر مقابلہ کرتے ہوئے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کےلئے وطن کادفاع کرتے ہوئے ملک پر اپنی جانوں کو قربان کردیا ہے کیچ دہشت گردوں کے حملے میں شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہے وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،وطن عزیز کے امن کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں،
قوم شہداءکی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ،شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں حکومت اور عوام برابر کے شریک ہیںدہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلہ پست نہیں کرسکتے، بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں،شہدا ءکی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،حکومت ، عوام کی تمام تر ہمدردیاں شہدا ءکے لواحقین کے غمزادہ خاندانوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کےلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے