MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی دارالحکومت کا نیا بلدیاتی نظام عدالت میں چیلنج

0 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کا نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میئر کا براہ راست انتخاب اور ڈپٹی میئرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے،

- Advertisement -

لوکل گورنمنٹ چلانے کیلئے غیرمنتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ 2015 کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر پاکستان اور اٹارنی جنرل کو ٹونسز جاری کر دیے ہیں جبکہ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون سے 11 جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.