MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’بچپن کا پیار‘ گانے سے مشہور ہونیوالا بھارتی بچہ حادثے کا شکار

4 679

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چھتیس گڑھ(ویب ڈیسک ) ’بچپن کا پیار“ گانا گانے سے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والا بھارتی بچہ سہدیو دردو حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ منگل کے روز بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں پیش ایا جب سہدیو اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے گاو¿ں جارہا تھا۔ لڑکا موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق 10 سالہ سہدیو کے سر پر شدید چوٹیں ائی ہیں۔ سہدیو نے ہیلمیٹ نہیں پہنا ہوا تھا

- Advertisement -

جس کی وجہ سے وہ زیادہ زخمی ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد سہدیو کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی کلیکٹر ونیت بندن وار اور سپرٹینڈنٹ اف پولیس سنیل شرما لڑکے کی خیریت معلوم کرنے اسپتال پہنچے۔ سہدیو مسلسل ڈاکٹرز کی زیر نگرانی میں ہے۔واضح رہے کہ سہدیو دردو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ”بچپن کا پیار“ گانا گاتا ہوا نظر ارہا ہے۔ اس ویڈیو نے سہدیو کو راتوں رات مشہور کردیا تھا۔

سہدیو کی ویڈیو نے صرف سوشل میڈیا صارفین اور دیگر لوگوں کی توجہ ہی نہیں کھینچی تھی بلکہ بالی ووڈ کے معروف گلوکار بادشاہ بھی سہدیو کے گانا گانے کے انداز سے متاثر ہوگئے تھے اور پھر انہوں نے سہدیو کے ساتھ مل کر ”بچپن کا پیار“ گانا ایک نئے انداز میں ریلیز کیا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.