MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا جا ئے گا،اعجا ز احمد قر یشی

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلا م آباد(ویب ڈیسک) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا جا ئے گا، اداروں کے نظام کی اصلاح اور ملا زمین کے مسا ئل کے حل کے لئے کو ششیں تیز کی جا ئیں گی، ملک کے دور دراز اور پسما ندہ علا قوں تک محتسب کا دائر ہ کار وسیع کیا جا ئے گا۔ میرٹ اور شفا فیت پر کو ئی سمجھو تہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے اپنے پیش رو سید طا ہر شہباز اور سلمان فا روقی کی خد مات کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ان سر برا ہوں نے ادارے میں تمام معا ملا ت کو سٹر یم لا ئن کر دیا تھا، ان کی روایات کو آگے بڑ ھا یا جا ئے گا۔

وفاقی محتسب کا حلف اٹھا نے کے بعد ادارے کے افسران اور سٹا ف کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے دوران خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کا مینڈ یٹ سر کا ری اداروں کے خلا ف بدانتظامی کی شکا یات کا ازالہ کر نا ہے۔ انہوں نے افسروں اور سٹاف پر زور دیا کہ وہ عام آ دمی کی خد مت اور ان کی شکا یات کے ازالے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دیں اور وفاقی محتسب میں آنے والے شکا یت کنند گان کو تمام سہولیات فرا ہم کر یں۔

- Advertisement -

انہوں نے وفاقی محتسب کے ملا زمین کے سر وس رولز کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈائر یکٹر جنر ل محمد اشفاق احمدکی سر برا ہی میں ایک کمیٹی کا بھی اعلا ن کیا نیز دفتر میں کام کر نے والی خوا تین کے مسا ئل کے حل اور ان کی شکا یات کے ازالے اور بچوں کے مسا ئل کے حل کے لئے بالتر تیب سینئر ایڈ وائزر رعنا سیر ت اور سید ہ وقار انسا ء ہا شمی کو گر یو نس کمشنر مقرر کیا۔ وفاقی محتسب نے افسران اورسٹا ف کو ہدا یت کی کہ شکا یت کنند گان سے عز ت واحترام کے ساتھ پیش آئیں۔ محنت اور دیا نت داری سے اپنے فرا ئض ادا کر یں گے تو اس کا صلہ اللہ تعا لیٰ بھی دے گا

اور یہا ں بھی ریوا رڈ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دور دراز اور پسما ندہ علا قوں میں وفاقی محتسب کا دائر ہ کار وسیع کر نے کے لئے آ گا ہی مہم چلا ئی جا ئے گی۔ انہوں نے اپنے پیش رو سر برا ہان ادارہ کی خد مات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے ادارے کے لئے گراں قدر خد مات انجام دیں، ان روایات کو آ گے بڑ ھا تے ہو ئے سر کا ری اداروں کے نظام کی خرا بیوں کو دور کر نے کے لئے مز ید مطا لعا تی رپو رٹیں تیار کی جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.